عام انتخابات 2024: سوات میں محمود خان اور امیر مقام مدمقابل؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سوات میں 3 قومی اور 8 صوبائی اسمبلی نشستوں کیلئے 244 سے زائد افراد نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے، صوبائی اسمبلی کی 8 نشستوں کے لئے 177 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، قومی اسمبلی کے 3 حلقوں کے لئے 67 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی آئے ہیں۔
سابق وزیر اعلیٰ محمود خان نے قومی اسمبلی کے تین اور صوبائی اسمبلی کے ایک حلقے سے الیکشن لڑنے کے لیےکاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں، سابق وزیر اعلیٰ نے این اے 2، این اے 3، این اے 4 اور پی کے 10 سے نامزدگی کے کاغذات تو جمع کروا دیئے ہیں لیکن ابی یہ واضح نہیں کہ وہ دراصل کتنی نشستوں سے الیکشن لڑین گے، یہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ گزرنے کے بعد ہی پتہ چلے گا۔
امیر مقام کے کاغذات نامزدگی
مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئر امیرمقام نے این اے 2 اور پی کے 5 کے لئے کاغذات جمع کرادئیے ہیں۔ این اے ٹو کے لئے پی پی پی کے ڈاکٹر حیدر، اے این پی کے ایوب خان اشاڑی اور پی ٹی آئی کے اقبال نے بھی کاغذات جمع کرائے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات، رائیونڈ سے مریم نواز کیخلاف کون میدان میں اترے گا؟ اہم خبر آ گئی
این اے تھری کے لئے مسلم لیگ کے واجد علی، پی پی پی کے شہریار امیرزیب،جماعت اسلامی کے اختر علی خان، اے این پی کے ڈاکٹر شیر باز خان نے کاغذات جمع کرادئے ہیں
پی کے 5 کے لئے تحریک انصاف کے عزیز اللہ گران،جے یو آئی کے ثناء اللہ خان اور اے این پی کے حزیفہ خان نے کاغذات جمع کرائے۔ پی کے 6 کے لئے مسلم لیگ نون کے ارشاد خان،عبدالرحيم،صادق عزيز اور عمران خان نے کاغذات جمع کرائے۔ پي کے 6 کے لئے جماعت اسلامی کے محمد امین،اے این پی کے عاصم اللہ خان،پی ٹی آئی پی کے افتخار باچا، تحریک انصاف کے سعد خان اور آزاد امیدوار ظفر حیات نے کاغذات جمع کرادئے۔ پی کے چار اور این اے ٹو کے لئے تحریک انصاف کے رفیق الرحمان اور بلال رحمان نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے۔این اے فور اور پی کے 10 کے امیدوار ابھی کنفرم نہیں۔