انسدادِ دہشت گردی عدالت: بیوی پر تیزاب پھینکنے والے مجرم کو 14 سال قید اور 10 لاکھ جرمانے کی سزا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے بیوی پر تیزاب پھینکنے والے مجرم کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
بہاولپور تھانہ سٹی احمد پور شرقیہ کے مقدمہ نمبر 335/23کا فیصلہ سناتے ہوئے انسداد دہشتگردی کی عدالت نے بیوی پر تیزاب پھینکنےکا جرم ثابت ہونے پر مجرم محمد محسن کو 14سال قید 10 لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی۔مجرم محسن نے 2023 میں اپنی بیوی رابعہ کو تیزاب ڈال کر شدید زخمی کر دیا تھا۔خصوصی عدالت انسداد دہشت گردی کے جج محمد ارشد انجم نے فیصلہ سنایا۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست، سپریم کورٹ نے عمران خان کو بڑا سرپرائز دیدیا