(علی رامے)وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کا اسلام پورہ تھانے کا دورہ کیا اور تھانے کو نئی عمارت میں شفٹ کرنےکی ڈیڈ لائن دیدی۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلی ٰ پنجاب سید محسن نقوی نےسلام پورہ تھانے کی پرانی عمارت، تنگ کمرے اور تھانے کی خراب حالت زار دیکھ کر فوری نوٹس لیتے ہوئے ،31دسمبرسےقبل تھانےکونئی عمارت میں شفٹ کرنےکی ڈیڈ لائن دیدی۔
وزیرعلی پنجاب نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کو ہدایات جاری کردی ،اسلام پورہ تھانہ اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے تحت 40 تھانوں کی فہرست میں شامل کرلیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں:یوٹیوب کی خفیہ ٹرک،جان کر حیران رہ جائینگے
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے تھانے کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور حوالات میں بند ملزمان سے انکےکیسزسے متعلق پوچھا۔
محسن نقوی نے فرنٹ ڈیسک پر سائلین کی درخواستوں پر پراگرس کا جائزہ لیا اور ایف آئی آر کا بروقت اندراج کا حکم دےدیا ۔