سردیوں کی آمد کیساتھ وادی سوات کے مختلف علاقوں میں سیاحت عروج پر پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سردیوں کی آمد کے ساتھ وادی سوات کے مختلف علاقوں میں سیاحت عروج پر پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے علاقے کے عوام اور سیاحوں کے لئے خصوصی فیسٹولز کا انعقاد کیا گیا،کالام میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے منعقدہ کلچرل فیسٹول اختتام پذیر ہو گیا۔
کلچرل فیسٹول میں جیپ ریلی، کرکٹ، والی بال، کبڈی اور ٹگ آف وار کے مقابلے منعقد ہوئے،اس موقع پر کلچرل اسٹالز بھی لگائے گئے جبکہ علاقائی فنکاروں نے اپنے فن کا بھی مظاہرہ کیا۔
فیسٹول کو دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی اور مختلف ایوینٹس میں کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ فزائی کی۔
یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر! آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق
فیسٹول کے انعقاد پر مقامی عوام نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے فیسٹولز کا انعقاد علاقہ میں امن کی بہترین مثال ہیں۔