قومی بلے باز محمد رضوان کی میلبرن مسجد میں دعوتِ تبلیغ، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بلے باز محمد رضوان نے میلبرن کی مسجد سے دعوت تبلیغ کی ویڈیو جاری کرکے مداحوں کے دل جیت لیے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر محمد رضوان نے روح پرور ویڈیو جاری کی جس میں انہیں میلبرون کی مسجد میں منبر پر بیٹھ کر لوگوں کو درس دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو کے ساتھ وکٹ کیپر نےلکھا کی،'میلبرن کی مسجد میں "اللہ" کے دین پر تقریر کی'۔
Delivered a speech on the religion of "ALLAH" in the Melbourne mosque. pic.twitter.com/B8HxLNThl0
— Muhammad Rizwan (@IamRizwanPK) December 23, 2023
ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی شائقین کرکٹ اور مداحوں کی جانب سے بے پناہ محبت اور تعریفوں کے پل باندھے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں اس سے قبل بھی کرکٹر محمد رضوان نے سال 2022 میں نیوزی لینڈ کی کرائسٹ چرچ مسجد میں بیان دیا تھا ۔
مزید پڑھیں: مکہ اور حج مقامات پر سائیکل اور ای سکوٹر کے استعمال کی اجازت
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے آسٹریلیا میں موجود ہے، جہاں قومی ٹیم کا پہلا مقابلہ پرتھ میں ہوا جس میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
دوسرا ٹیسٹ میلبرن میں 26 سے 30 دسمبر تک کھیلا جائے گا جب کہ پاکستان نے اس حوالے سے تیاری بھی شروع کردی ہے۔