(فرحان اعجاز ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما پروفیسر احسن اقبال نے حلقہ پی پی 54 ظفروال سے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے۔
جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن پروفیسر احسن اقبال ایم پی اے کےکاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے، سینئر لیگی رہنما احسن اقبال حلقہ پی پی 54 ظفروال سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گیں، احسن اقبال کے ہمراہ سابقہ ایم پی ایز وسیم بٹ، بلال اکبر اور رمیش سنگھ اروڑہ بھی کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے گئے تھے، مسلم لیگی ورکرز کی بڑی تعداد احسن اقبال کے ہمراہ آر او آفس گئی۔
یہ بھی پڑھیں: جیالے امیدوار کا کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا انوکھا انداز، جان کر سب حیران رہ گئے
آر او آفس ظفروال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ظفروال کی عوام کا شکریہ، عوامی رد عمل سے بہت خوش ہوں، میں سیاست میں بہت پرانا ہوں، ہمارا 3 نکاتی ایجنڈہ ہے، نارووال کی3 یونیورسٹیوں میں ہزارواں طالبعلم تعلیم حاصل کررہے ہیں، ظفروال میں 70 سالہ سیاست نے ظفروال کو تباہ کردیا، ظفروال کی دھرتی میری آبائی دھرتی ہے، اسکے نوجوانوں کو بھی حق ہے وہ کامیاب ہوں، اس علاقہ سے جیت کر ظفروال کو ترقی کے راستے پر ہمکنار کریں گیں۔
احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ لوگ اپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ کرنے کیلئے ن لیگ کو ووٹ دیں ، یہاں ہم تعلیم، ترقی اور امن کا پیغام لے کر آئیں ہیں، ضلع نارووال کے تمام ممبران اسمبلی جماعت کا ساتھ چھوڑ گئے تو میں پارٹی کیساتھ کھڑا تھا۔