محکمہ موسمیات کی موسم سے متعلق اہم پیش گوئی 

Dec 24, 2023 | 19:43:PM
محکمہ موسمیات کی موسم سے متعلق اہم پیش گوئی 
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کردی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میںموسم سرد اور خشک جبکہ شام/رات میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ادھرخیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہے گا،تاہم صبح اور رات کے اوقات میں مردان، صوابی، چارسدہ نوشہرہ ،پشاور اور ڈی آئی خان میں دھند چھائے رہنے کا امکان جبکہ شام/رات میں صوبہ کے مغربی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہناتھا کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں شدید سرد جبکہ شام/رات میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا،تاہم بہا ولپور ،ساہیوال،اوکاڑہ،لاہور،سیالکوٹ،نارووال،گوجرانوالہ،فیصل آباد، سرگودھا،جھنگ، خانیوال ،ملتان ،خان پور،رحیم یار خان ، حافظ آباد ، بھکر ،لیہ ،ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند /سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔
ادھر بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد اور مغربی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی اور پڈعیدن میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے،کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: منشیات کے مقدمات کی ناقص تفتیش، 33 پولیس افسران و اہلکار برطرف