(ظفر ڈوگر) فیصل آباد میں سابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خاں کی گاڑی کو حادثہ پیش آ گیا۔
ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خاں کی گاڑی گنے کی ٹرالی سے ٹکرا گئی، پیچھے آنے والی گن مینوں کی گاڑی پیچھے سے ٹکرا گئی۔
یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات؛ قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 3بڑے نام آمنے سامنے آ گئے
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حادثہ سدھار بائی پاس پر واقع ڈیرے سے تقریباََ 2 کلو میٹر کے فاصلے پر پیش آیا، حادثہ معمولی نوعیت کا تھا ، رانا ثنااللہ خان بذریعہ موٹروے لاہور روانہ ہو گئے۔