چودھری ذکا اشرف کی آسٹریلیا روانگی موخر ہونے کی وجہ سامنے آگئی

Dec 24, 2023 | 21:54:PM

(حافظ شہباز) چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی چودھری ذکا اشرف کی آسٹریلیا روانگی مؤخر ہونے کی وجہ سامنے آگئی۔

بورڈ کے پیٹرن انچیف نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے بورڈ سے کھیل کی ترقی کے لیے مجوزہ پلان طلب کرلیا، پی سی بی جلد مجوزہ پلان منظوری کے لیے وزیر اعظم کو بھجوائے گا، مجوزہ پلان میں مینز اور ویمنز کی ٹی ٹین لیگ کا انعقاد، کرکٹ آسٹریلیا اور پی سی بی کے درمیان مینز اور ویمنز کے دو طرفہ مقابلوں میں اضافے کی تجاویز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا فائٹر کونر مک گریگور سے جوڑ, ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

 مجوزہ پلان میں میں مڈل سیکس کاونٹی کی مینز اور ویمنز ٹیموں کی ٹی ٹین لیگ کے لئے پاکستان آمد کا معاملہ، ڈومیسٹک کرکٹ کی بہتری لئے مقامی سطح پر اقدامات، کرکٹ انفرا سٹرکچر کی بہتری کی تجاویز بھی شامل ہیں۔

وزیر اعظم کی منظوری کے بعد پی سی بی مجوزہ پلان پر عمل درآمد شروع کرے گا اور وزیر اعظم کو مجوزہ پلان بھجوانے کے بعد چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف آسٹریلیا کے لیے اڑان بھریں گے۔

مزیدخبریں