انٹرنیٹ سپیڈ بڑھانے کیلئے جدید کیبل آج منسلک ہوگی
افریقہ سے منسلک کیبل کی گنجائش 180 ٹیرا بائٹس فی سیکنڈ ہے، آئی ٹی ماہرین
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ملک میں انٹرنیٹ سپیڈ بڑھانے کے لیے جدید کیبل ا فریقہ سے آج منسلک ہوگی۔
جدید کیبل افریقہ سے منسلک کرنے کا پروگرام کے تحت 45 ہزار کلومیٹر طویل انٹرنیٹ کیبل آج پاکستان سے منسلک ہوگی،آئی ٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ کیبل کی گنجائش 180 ٹیرا بائٹس فی سیکنڈ ہے، اس سے سوشل میڈیا ایپس سمیت انٹرنیٹ کی سپیڈ بڑھے گی۔
مزید پڑھیں:گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئے آپریشنل کئے جانے کا امکان
واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ پر پابندیوں اور سست روی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے عوام کو کنٹرول اور سینسر کرنے کی کوشش قرار دیا،گزشتہ دنوں گورنر پنجاب سلیم حیدر نے بھی اپنے ایک بیان میں مطالبہ کیا تھا کہ انٹرنیٹ کی رفتار کو تیز کیا جائے، ایک عرصے سے انٹرنیٹ کو سست کیا گیا ہے۔