عہدہ سنبھالنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ خواجہ سراؤں پر قہر ڈھانے کو تیار  

Dec 24, 2024 | 09:46:AM
عہدہ سنبھالنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ خواجہ سراؤں پر قہر ڈھانے کو تیار  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ عہدہ سنبھالنے کے فورا بعد وہ  سکولوں اور مسلح افواج سے خواجہ سراؤں کو ملک سے نکال دیں گے۔

رپورٹ کے مطابق دوران تقریب ٹرمپ کا کہنا تھا بطور امریکی صدر اپنے دفتر میں پہلے دن بچوں کے جنسی استحصال کو ختم کرنے، خواجہ سراؤں کو امریکی فوج سے اور امریکا کے ایلیمنٹری ،مڈل اور ہائی سکولوں سے باہر نکالنے کے انتظامی احکامات پر دستخط کروں گا۔

علاوہ ازیں انہوں نے منشیات فروشوں کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے کہا کہ ڈرگ کارٹیلز کو غیرملکی دہشت گردی تنظیم قرار دوں گا، ان کے ساتھ سخت سلوک کیا جائے گا۔

 انہوں نے مردوں کو خواتین کے کھیلوں میں حصہ لینے سے روکنے کا وعدہ کیا اور کہا کہ امریکی حکومت باضابطہ طور پر صرف دو جنسوں کو تسلیم کرے گی۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی نژاد امریکی کاروباری سری رام کرشنن کو بطور وائٹ ہاؤس کے سینئر پالیسی مشیر برائے مصنوعی ذہانت نامزد کیا ہے۔ سری رام کرشنن ٹیکنالوجی سے متعلق کافی معلومات اور متاثر کن پس منظر رکھتے ہیں۔

 مزید برآں صدارتی مہم میں لاکھوں ویوز ملنے پر ٹرمپ نے ٹک ٹاک جاری رکھنے کا عندیہ دے دیا۔