پاکستان کو 5 ماہ میں 2 ارب 66 کروڑ 79 لاکھ ڈالرز کی غیر ملکی فنڈنگ حاصل
آئی ایم ایف کے 1 ارب 2 کروڑ ملا کر فنانسگ کا مجوعی حجم 3 ارب 68 کروڑ ڈالرز سے تجاوز کرجائیگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان نے رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ میں 2 ارب 66 کروڑ 79 لاکھ ڈالرز کی غیر ملکی فنڈنگ حاصل کی۔
وزارت اقتصادی امور نے رواں مالی سال 2024ء کے ابتدائی 5 ماہ (جولائی تا نومبر) کے دوران بیرونی فنڈنگ کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ایک ارب 2 کروڑ ڈالرز ملا کر فنانسگ کا مجوعی حجم 3 ارب 68 کروڑ ڈالرز سے تجاوز کرجائیگا۔
ماہ نومبر کے دوران 94 کروڑ 42 لاکھ ڈالرز کی غیر ملکی فنانسنگ ہوئی، جولائی تا نومبر 2 ارب 57 کروڑ ڈالرز کا غیر ملکی قرضہ لیا گیا،مالی سال کے 5 ماہ میں 9 کروڑ 44 لاکھ ڈالرز کی گرانٹس موصول ہوئیں، نومبر 2024 تک سعودی عرب کا 5 ارب ڈالرز کا ڈیپازٹ نہیں ملا، اسی طرح چین سے 4 ارب ڈالرز کا سیف ڈیپازٹ بھی موصول نہیں ہوا۔
اسے بھی پڑھیں:گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئے آپریشنل کئے جانے کا امکان
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے دوران 19 ارب 39 کروڑ ڈالرز کی بیرونی فنانسنگ حاصل کرنے کا تخمینہ لگا رکھا ہے۔