اسرائیل کا اسمٰعیل ہنیہ کو شہید کرنے کا اعتراف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل نے رواں سال کے اوائل میں ایران کے دارالحکومت تہران میں فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سابق سربراہ اسمٰعیل ہنیہ کو شہید کیا تھا۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کاٹز کا کہنا تھا کہ ہم یمن میں حوثیوں پر سخت حملہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم حوثیوں کی قیادت کا سر قلم کردیں گے جیسے ہم نے تہران، غزہ اور لبنان میں اسمٰعیل ہنیہ، یحییٰ سنوار اور حسن نصراللہ کے ساتھ کیا تھا، ہم الحدیدہ اور صنعا میں بھی ایسا ہی کریں گے۔
یاد رہے کہ اسرائیل کی جانب سے پہلی بار اسمعٰیل ہنیہ کی شہادت کا اعتراف کیا گیا ہے، حماس کے شہید سربراہ پر 31 جولائی کو تہران میں ان کی رہائش گاہ پر حملہ کیا گیا تھا، وہ ایران کے نئے صدر مسعود پزشکیان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے ایران میں موجود تھے۔