سٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار ،انڈیکس نے پھر ایک لاکھ 14 ہزار کی حد کو چھو لیا

Dec 24, 2024 | 10:17:AM
سٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار ،انڈیکس نے پھر ایک لاکھ 14 ہزار کی حد کو چھو لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار ، انڈیکس نے پھر ایک لاکھ 14 ہزار کی حد کو چھو لیا ۔
 پاکستان سٹاک  یکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ، انڈیکس نے ایک بار پھر 14 ہزار کی حد کو چھو لیا ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ بھی برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، 100 انڈیکس میں 878 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا  گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ ، 14 ہزار 803 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

 گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 925 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قمیت میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے ، انٹر بینک میں 17 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے ، 40 پیسے پر آ گئی ہے۔