اے این ایف کی منشیات سمگلنگ کیخلاف کارروائیاں، 5 ملزمان گرفتار
کاروائیوں میں 68 لاکھ سے زائد مالیت کی 26.2 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی)اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن جاری،4 کاروائیوں کے دوران 5 ملزمان گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق اے این ایف کی منشیات سمگلنگ کے خلاف ملک بھر میں کارروائیاں جاری ہیں ،کاروائیوں میں 68 لاکھ سے زائد مالیت کی 26.2 کلو گرام منشیات برآمد،مندرہ ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں سے 18 کلو چرس برآمد، خاتون سمیت ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا ۔
مزید پڑھیں :وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح کے تقرر و تبادلے،نوٹیفکیشنز جاری
لاہور میں کوٹ عبدالمالک انٹرچینج کے قریب گاڑی سے 5 کلو آئس برآمد ہوئی جس کے بعد ملزم بھاگنے کی کوشش میں گرفت میں آگیا ،جامشورو حیدرآباد میں خاتون سے 2 کلو ہیروئن برآمد ہوئی ہے جبکہ سری نگر ہائی وے اسلام آباد کے قریب ملزم سے 1.2 کلو چرس برآمد کی گئی۔
اے این ایف کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔