ہر آنے والادن پاکستان کےروشن مستقبل کی نوید سنارہا ہے ،محسن نقوی
وفاقی وزیرداخلہ کی خالد مقبول صدیقی سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور ، ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ایم کیو ایم کے چیئرمین،وفاقی وزیر برائے تعلیم و سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وفاقی وزیر برائے تعلیم و سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی اس دوران باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنمائوں نے عوام کو ریلیف دینے اور مسائل کے دیرپا حل کیلئے اقدامات پر گفتگو کی ۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان مشکل حالات سے باہر نکل رہا ہے،معاشی اشارئے بہتری کی طرف گامزن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہر آنے والا دن پاکستان کےروشن مستقبل کی نوید سنا رہا ہے،مایوسی گناہ ہے اور مایوس عناصر کا ایجنڈا کچھ اور ہے ۔
اس موقع پر وفاقی وزیر برائے تعلیم و سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں۔
عوام کے مسائل حل کئے بغیر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کیا جا سکتا ۔