لاجواب ڈائیلاگ ڈلیوری، کامیڈین معین اختر کا آج 74 واں یوم پیدائش

Dec 24, 2024 | 11:20:AM

(24 نیوز) کامیڈین معین اختر کا 74 واں یوم پیدائش آج 24دسمبر کو منایا جائیگا۔

لاجواب ڈائیلاگ ڈلیوری اور ہر کردار میں حقیقت کا رنگ بھر دینے کا فن رکھنے والے معین اختر24دسمبر 1950ء کو کراچی میں پیدا ہوئے ان کو اگر پاکستانی تاریخ کا سب سے ورسٹائل فنکار کہا جائے تو شاید غلط نہ ہوگا۔ٹی وی ڈرامے ہوں یا پھر سلور سکرین معین اختر نے ہر جگہ اپنی لازوال اداکاری کے انمٹ نقوش چھوڑے۔

مزید پڑھیں:پاکستانی اداکارہ سائرہ یوسف کی سپر سٹور میں چوری کرتے ویڈیو وائرل

ڈرامہ سیریل روزی، میں وہ اپنے فن کی بلندیوں پر نظر آئے۔صرف یہی نہیں آنگن ٹیڑھا، انتظار فرمائیے، بندر روڈ سے کیماڑی،ہاف پلیٹ اور عید ٹرین جیسے بے مثال ڈراموں میں بھی معین اختر کی اداکاری آج بھی انکے مداحوں کے ذہنوں میں تازہ ہیں۔سٹیج شوز ڈراموں میں بڈھا گھر پر ہے، یس سر عید نو سر عید، بے بیا معین اختر، بکرا قسطوں پر، آپ کے یادگار سٹیج شوز ہیں۔

پاکستان کا یہ عظیم فنکار 22 اپریل2011 کو اپنے کروڑوں مداحوں کو سوگوار چھوڑ کر جہان فانی سے کوچ کرگیا مگر پھر بھی اپنے مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے۔

مزیدخبریں