وزیراعلیٰ پنجاب کا کرسمس پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم

Dec 24, 2024 | 13:48:PM
وزیراعلیٰ پنجاب کا کرسمس پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا نے صوبہ بھر میں کرسمس کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم دیدیا۔

مریم نواز شریف نے کرسمس کے موقع پر گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات کی سکیورٹی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی اور تمام ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران کو کرسمس انتظامات کی نگرانی کرنے کا حکم دیا،انہوں نے لاہور سمیت تمام بڑے شہروں کے گرجا گھروں میں پولیس اور دیگر سکیورٹی اہلکاروں کی نفری بڑھانے کی ہدایت کی، مریم نوازشریف نے کرسمس تقریبات کے دوران ٹریفک مینجمنٹ بہتر بنانے کا بھی حکم دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس میثاق سینٹر میں مسیحی برادری کے ساتھ کیک کاٹ کر اظہار یکجہتی کرنے کا فیصلہ کیا اور سستے بازاروں میں مسیحی برادری کے لئے خصوصی ڈسکاؤنٹ دینے کی ہدایت کی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ مسیحی بھائیوں کی سکیورٹی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں، گرجا گھروں کے ارد گرد صفائی کے لئے متعلقہ محکمے ذمہ داری اداکریں۔