جی ایچ کیو حملہ کیس کے ایک اور ملزم پر فرد جرم عائد

Dec 24, 2024 | 13:53:PM
جی ایچ کیو حملہ کیس کے ایک اور ملزم پر فرد جرم عائد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد ایک اور ملزم پر فرد جرم عائد کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سابق ایم این اے بلال احمد پر ان کے پلیڈر کے ذریعے فرد جرم عائد کی جبکہ مقدمے میں نامزد دیگر 2 ملزمان کو عدالت نے 3 بجے تک پیش ہونے کا وقت دے دیا۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی عمران خان، فواد چوہدری، عمر ایوب کی سی سی ٹی وی فوٹیجز فراہم کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔ عدالت آج ہی تینوں درخواستوں پر فیصلہ سنائے گی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 6 جنوری تک ملتوی کر دی۔

سابق ایم پی اے لطاسب ستی کی جانب سے عمرہ پر جانے کی درخواست دائر کی گئی تاہم عدالت نے کوائف مکمل نہ ہونے پر لطاسب ستی کی درخواست خارج کر دی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ملٹری کورٹ نے بھی 9 مئی کے واقعات میں ملوث 25 ملزمان کو سزا سنائی تھی۔ ملٹری کورٹ کی جانب سے سزا سنائے جانے پر امریکا، برطانیہ اور یورپی یونین کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔