مذاکرات کیلئے مقدمات کو ختم کرو: عارف علوی

ان کے دن گنے چنے ہیں،اب بھی وقت ہے پچھلے قدموں پر آ جائیں:سابق صدر

Dec 24, 2024 | 14:01:PM

(24 نیوز)سابق صدر عارف علوی نے کہاہے کہ ملک میں آئین اور جمہوریت کو تباہ کردیاگیا،تبدیلی آنے والی ہے، ستارے حرکت میں آ گئے ہیں،مذاکرات کیلئے مقدمات کو ختم کرو۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے دن گنے چنے ہیں،اب بھی وقت ہے پچھلے قدموں پر آ جائیں، ہمیں عدالتوں کے پیچھے لگادیا گیا ہے ،سابق صدر نے کہاکہ ثالثی وہاں نہیں ہوتی جہاں قبضہ ہو، ملک کو 3سال میں 70سے 80ارب ڈالر کا نقصان ہوا، ملک میں ایک پیسے کی سرمایہ کاری نہیں آئی،ملک کا وقت ضائع ہو رہا ہے،کرپشن، بے ایمانی سے ملکی دولت کو لوٹا جارہا ہے۔

 مذاکرات میں پہلی چیز یہ ہے کہ  کیسز واپس لئے جائیں،بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہوں گے، 26ویں ترمیم کر کے صرف وقت ضائع کیا گیا،مجھے قابض مافیا سے ملک آزادکرانا ہے،تمام لاپتہ افراد کی تحقیقات حکومت کا کام ہے،تحقیقات میرا نہیں ،حکومت کا کام ہے۔

عارف علوی نے کہا کہ بات چیت ان سےہوتی ہے جو صاحب قتدار ہوں ،مذاکرات میں جسے ہونا چاہئے تھا وہ ضمانت کرانے میں مصروف تھا،کرپشن مافیا متحرک ہے، غریب کے پاس کھانے کو کچھ نہیں،ہماراسارا وقت ضمانت کرانے میں لگ جاتا ہے،ملک میں ایک پیسے کی سرمایہ کاری نہیں آئی،ہمیں کہتے رہے 70ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئےگی۔

مزیدخبریں