جنوبی افریقہ کیخلاف پہلا ٹیسٹ ، بابر اعظم کو ٹیم میں شامل کرنےکا فیصلہ

سابق کپتان کو ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے 4 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے محض 3 رنز درکار

Dec 24, 2024 | 15:21:PM
جنوبی افریقہ کیخلاف پہلا ٹیسٹ ، بابر اعظم کو ٹیم میں شامل کرنےکا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئےبابر اعظم کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کے متعلق ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی چاہتی ہے کہ وہ 26 دسمبر سے سپر سپورٹس پارک سینچورین میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کی ٹیم کا حصہ ہوں۔

یاد رہے دائیں ہاتھ کے بیٹر ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی مسلسل خراب کارکردگی کے سبب اس سال اکتوبر میں ملتان میں انگلینڈ کے مقابلے پر پہلے ٹیسٹ کے بعد اگلے دو ٹیسٹ کی ٹیم کا حصہ نہیں تھے، تاہم اب ٹیم مینجمنٹ نے بابر اعظم جنہیں ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے 4 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے محض 3 رنز درکار ہیں، انہیں جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی ٹیم کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کے لیے آؤٹ آف فارم اوپنر عبداللّٰہ شفیق جو جنوبی افریقہ کے خلاف 3 ون ڈے میچو ں میں مسلسل 3 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے، اب انہیں ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ان کی جگہ کپتان شان مسعود صائم ایوب کے ساتھ پاکستان ٹیم کی اننگز کا آغاز کریں گے۔