موٹروے پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ کےزیر اہتمام کرسمَس کی تقریب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )موٹروے پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ کےزیر اہتمام کرسمَس کی تقریب منعقد کی گئی ، تقریب میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ثمینہ ثروت، ڈی ایس پی ہمایوں خان اور مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے تمام افسران/ اہلکاروں نے شرکت کی۔
سیکٹر آفس ایم فور میں سیکٹر کمانڈر قلب عباس صاحب کی زیر نگرانی کرسمس کی تقریب منعقد کی گئی ، اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ثمینہ ثروت،ڈی ایس پی ہمایوں خان اور مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے تمام افسران/ اہلکاروں نے کیک کاٹا۔
ڈی ایس پی کی جانب سے ملازمین میں نقد رقم تقسیم کی گئی، ایس پی نے افسران کے درمیان بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے تمام مذاہب کے لیے انسانی حقوق میں مساوات اور کام کرنے کے لیے ایک سازگار ماحول کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی گئی۔