تعلیم طاقت ہے جسے کوئی نہیں چھین سکتا: بلاول بھٹو
اسلام آبا د میں بیٹھے بزرگ آج بھی پرانے موبائل سے ٹیکسٹ کر رہے ہیں، اب موٹرویز انفر اسٹرکچر نہیں رہے ،اب براڈ بینڈانٹرنیٹ انفرا سٹرکچر ہے، نوجوانوں کو اپنا حق لینے کیلئے جد وجہد کر نا ہو گی:خطاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اسلام آبا د میں بیٹھے بزرگ آج بھی پرانے موبائل سے ٹیکسٹ کر رہے ہیں، اب موٹرویز انفر اسٹرکچر نہیں رہے ،اب براڈ بینڈانٹرنیٹ انفرا سٹرکچر ہے، نوجوانوں کو اپنا حق لینے کیلئے جد وجہد کر نا ہو گی۔
سکھر میں آئی بی اے کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ والدین کا بچوں کیلئے بہترین تحفہ تعلیم ہے، کامیاب طلبا اپنی زندگی کے نئے دور میں شامل ہو رہے ہیں، تمام طلبا کو مبارکباد پیش کر تا ہوں، ملک کی ترقی میں نوجوانوں کا اہم کردار ہے،تعلیم آپ کی طاقت ہے جسے کوئی نہیں چھین سکتا،فخر کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ بینظیر نے اس ادارے کی بنیاد رکھی ۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم سب ملکر عالمی سطح پر ملک کا تشخص بہتر بنائیں گے، سندھ حکومت صحت کے شعبہ میں بھی اہم خدمات سر انجام دے رہی ہے ،شہید بینظیر بھٹو نے آمروں کے سامنے مزاحمت کی،ان کی مزاحمت میں طلبا نے اہم کردار ادا کیا،انہوں نے کہا کہ آج کی نسل کو ڈیجٹیل بل آف رائٹس کےلئے جدوجہد کرنا ہو گی، ہا ئی سپیڈ انٹر نیٹ ہر شہری کا حق ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آبا د میں بیٹھے بزرگ آج تک پرانے موبائل سے ٹیکسٹ کر رہے ہیں،نوجوان میرے اکاؤنٹس پر سوشل میڈیا کی بہتری کے حوالے سےمجھے تجاویز دیں، دنیا میں پہلا کمپیوٹر اوائرس لاہور کے 2 بچوں نے بنایا،ہمیں کبھی سیلاب تو کبھی ہیٹ ویو کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، ماحولیاتی تبدیلی کو نئی نسل بہتر سمجھ سکتی ہے۔