آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کردیا

Dec 24, 2024 | 17:27:PM

(وسیم احمد)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول اعلان کر دیا۔ 

لاہور اور دبئی میں چار میچ کھیلے جائیں گے،کراچی کا نیشنل سٹیڈیم اور پنڈی کرکٹ سٹیڈیم تین تین میچوں کی میزبانی کریں گے،چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک کھیلی جائے گی۔

چیمپیئنز ٹرافی کے میچز لاہور، کراچی ، راولپنڈی اور دبئی میں  کھیلے جائیں گے،چیمپینز ٹرافی کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں کھیلا جائے گا،پاک بھارت ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں ہو گا،چیمپینز ٹرافی میں پاکستان اپنا تیسرا میچ 27 فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف پنڈی سٹیڈیم میں کھیلے گا،بھارت اپنا پہلا میچ 20 فروری کو بنگلہ دیش جبکہ تیسرا میچ 2 مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔

قذافی سٹیڈیم میں پہلا میچ 22 فروری کو آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ہو گا،افغانستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں 26 فروری کو قذافی سٹیڈیم میں مدِ مقابل ہوں گی،افغانستان اور آسڑیلیا کے درمیان میچ 28 فروری کو قذافی سٹیڈیم میں ہو گا،آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں 25 فروری کو راولپنڈی میں ان ایکشن ہوں گی۔

بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 24 فروری کو راولپنڈی میں کھیلیں گی،یکم مارچ کو جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان میچ کراچی میں کھیلا جائے گا، چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل 4 مارچ اور دوسرا سیمی فائنل 5 مارچ کو ہوگا،چیمپئنز ٹرافی کا فائنل میچ 9 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائیگا۔ 

بھارت کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے کی صورت میں میچ دبئی میں کھیلا جائیگا،سیمی فائنلز اور فائنل کیلئے دس مارچ ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں پھر کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا۔۔۔؟

مزیدخبریں