ہمارے مطالبات جائز ہیں،جلد سے جلد اس پر پیشرفت ہونی چاہیئے،چیئرمین پی ٹی آئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی اٗٓئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ ہمارے مطالبات جائز ہیں،جلد سے جلد اس پر پیشرفت ہونی چاہیئے۔
پارٹی کےبانی چیئرمین سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو مذاکرات کے آغاز بارے آگاہ کیا لیکن انہوں نے کہا ٹائم فریم ہونا چاہیئے،ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے امید ظاہر کی کہ ٹائم فریم کے اندر مذاکرات میں پیشرفت ہونی چاہیئے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کوئی بین الاقوامی معاملہ ڈسکس نہیں ہوا ،عمران خان کی ہدایت ہے کہ فارن پالیسی کے معاملات پر چیئرمین،سیکرٹری اور انفارمیشن سیکرٹری کے علاوہ کوئی بات نہیں کرے گا،انہوں نے کہاکہ سول نافرمانی کی تحریک پر کوئی بات نہیں کی،صرف مذاکرات پر بات ہوئی،ہمارے 4لوگ کل مذاکراتی عمل کا حصہ نہیں بن سکے،جسکا سپیکر قومی اسمبلی کو پہلے سے بتا دیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگلے دور کے کئے چارٹر آف ڈیمانڈ حکومت کے آگے رکھیں گے،اور اس پر آگے بڑھیں گے،کوشش ہے کہ مذاکرات کے باقاعدہ آغاز سے قبل مزاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو جائے،انہوں نے کہا کہ کمیٹی بانی پی ٹی آئی نے بنائی ہے مجھ سمیت بہت سارے لوگ اس میں شامل نہیں،علی امین اپیکس کمیٹی میں شرکت کے باعث مذاکراتی عمل کا حصہ نہیں بن سکیں ،ہم مذاکرات کے عمل پر پرامید ہیں،کوشش کرنی چاہیئے کہ سارےمسائل کا حل ضرور نکل آئے ،2جنوری کو ہمارے تمام کمیٹی ممبران مزاکرات کا حصہ ہوں گے،ہم تحریری طور پر اپنے مطالبات حکومت کے سامنے رکھیں۔
بیرسٹر گوہر خان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی پر جتنے مقدمات بنے وہ سارے سیاسی ہیں،ان سب میں ضمانت ہو چکی ہے،ایک ہی ریفرنس بچاتھا جسکا فیصلہ آئندہ ماہ ہوناہے،ہمیں امید ہےکہ اگر فیئر ٹرائل ہو گا توبانی پی ٹی آئی اس میں بھی بری ہوں گے اور ضمانت بھی ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: جیل میں تربیت اچھی ہوتی ہے،یہ وزیراعظم کے عہدے کا حصہ ہے، شاہد خاقان عباسی