پی بی 21میں انتخابی عذرداری سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج 

Dec 24, 2024 | 18:29:PM

(امانت گشکوری)باپ پارٹی کے صالح بھوتانی نے پی بی 21میں انتخابی عذرداری سے متعلق الیکشن کمیشن کا دوبارہ گنتی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

صالح بھوتانی کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو آئین و قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا،الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ 2017 اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کی،الیکشن  کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل نہیں کیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کا 19 دسمبر کا فیصلہ اور دوبارہ گنتی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے علی حسن زہری کی درخواست پر دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ سے بھی اچھی خبر آ گئی

مزیدخبریں