انگلش کرکٹر نے پی ایس ایل کیلئے آئی پی ایل کو ٹھکرادیا

Dec 24, 2024 | 19:24:PM
انگلش کرکٹر نے پی ایس ایل کیلئے آئی پی ایل کو ٹھکرادیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) انگلش کرکٹر ڈیوڈ ولی نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کو ٹھکرا کر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔

 دنیائے کرکٹر کی مہنگی ترین بھارت کی آئی پی ایل کو انگلش فاسٹ بولر نے چھوڑ کر پاکستان سپر لیگ کیلئے پلئیر ڈرافٹ میں خود کو رجسٹرڈ کروانے کا اعلان کیا ہے اور وہ مکمل ٹورنامنٹ کیلئے دستیاب ہوں گے۔

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں ڈیوڈ ولی کو لکھنؤ سپر جائنٹس نے  سکواڈ کا حصہ بنایا تھا تاہم انہوں نے ٹورنامنٹ سے دستبرداری اختیار کرلی،پی ایس ایل کے 9ویں ایڈیشن میں ڈیوڈ ولی نے ملتان سلطانز کی نمائندگی کی تھی انہیں فرنچائز نے باضابطہ طور پر سائن کیا تھا۔

 دوسری جانب پی ایس ایل ڈرافٹس کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے جبکہ کئی نامور انگلش کرکٹرز رجسٹریشن کے عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔

 ڈیوڈ ولی نے پی ایس ایل 9 کے دوران اپنے 11 میچز میں 20.40 کی اوسط اور 7.46 کے اکانومی ریٹ سے 15 وکٹیں حاصل کیں تھی اور سیزن کے چوتھے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والر بولر بنے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: انگلش کپتان انجری کے باعث عارضی طور پر کرکٹ سے باہر