پاکستانی سیما حیدر کی بھارت میں شادی کے بعد بچے کی پیدائش متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستانی شوہر کو چھوڑ کر بھارت میں سچن مینا سے محبت کی شادی کرنے والی سیما حیدر کے ہاں بچے کی پیدائش کی توقع ہے۔
پاکستانی خاتون سیما حیدر پچھلے سال مئی 2023 کو اپنے چار بچوں کو لے کر بھارت پہنچی تھی اور سچن مینا سے شادی کرکے ہندو مذہب قبول کیا تھا۔
دونوں نے سوشل میڈیا پر اپنے ہونے والے بچے کی خوشخبری دی ہے جبکہ سیما حیدر کی بھارت آمد کے بعد پاکستانی شوہر غلام حیدر نے اس کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا، اور بھارتی پولیس نے انہیں جاسوسی کے شبے میں گرفتار بھی کیا تھا تاہم بعد میں سیما کو رہائی مل گئی۔
یہ بھی پڑھیں:موٹروے پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ کےزیر اہتمام کرسمَس کی تقریب