چیمپئنز ٹرافی کا معاہدہ برابری اور عزت کی بنیاد پر طے پایا ،محسن نقوی

Dec 24, 2024 | 19:48:PM
  چیمپئنز ٹرافی کا معاہدہ برابری اور عزت کی بنیاد پر طے پایا ،محسن نقوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد)  چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ  چیمپئنز ٹرافی کا معاہدہ برابری اور عزت کی بنیاد پر طے پایا ہے ، پاکستان اس ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لیے پرعزم ہے ۔

 محسن نقوی نے کہا یہ معاہدہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ معاملات باہمی تعاون سے طے پائے ہیں اور کہا کہ پاکستان کو یقین ہے کہ وہ اس پریمیئر ایونٹ کو اپنی مکمل صلاحیتوں کے ساتھ کامیابی سے منعقد کرے گا۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ کے مفادات کو فروغ دینے کے لیے بورڈ ممبرز کی خدمات بہت قابل قدر ہیں اور  یہ ٹورنامنٹ کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کے لیے ایک یادگار تجربہ ثابت ہوگا۔

 محسن نقوی نے کہ پاکستان کے لیے چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اس کے علاوہ   آئی سی سی بورڈ ممبرز کا شکریہ بھی ادا کیا جنہوں نے اس معاہدے میں تعمیری کردار ادا کیا

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں پوری دنیا کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہے اور اپنی مشہور میزبانی دکھانے کے لیے بے حد پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چیمپیئنز ٹرافی 2025 کیلئے ٹکٹس کی رجسٹریشن شروع