سعودی عرب نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نکاح کی تقریبات کی اجازت دیدی

Dec 24, 2024 | 22:36:PM
سعودی عرب نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نکاح کی تقریبات کی اجازت دیدی
کیپشن: نوبیاہتا جوڑا،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سعودی عرب نے زائرین کو مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نکاح کی تقریبات منعقد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

 سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق، اس اقدام کا مقصد زائرین کی خواہشات کو پورا کرنا اور انہیں ایک روحانی تجربہ فراہم کرنا ہے۔نکاح کی تقریبات کے دوران مقدس مقامات کے تقدس کو برقرار رکھنے کیلئے کچھ ضوابط اور قوانین پر عمل کرنا ضروری ہوگا، جن میں بلند آواز سے گریز، نمازیوں کی عبادت میں خلل نہ ڈالنا، اور کھانے پینے کی اشیا نہ لانا شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بینکوں میں لین دین  کرنے والوں کیلئے اہم خبر