(اویس کیانی) مسلم لیگ (ق)کے صدر چودھری شجاعت نے ملک و قوم کو درپیش مسائل کے حل کیلئے فوری طور پرایک فورم تشکیل دینے کا مطالبہ کردیا۔
سینئر سیاستدان چودھری شجاعت کا کہناتھا کہ فوراً ایک فورم تشکیل دیا جائے جو ملک اور عوام کو درپیش مسائل کا فوری حل نکالے،صدر یا وزیراعظم فورم کی سربراہی کریں،عسکری قیادت اور تمام سیاسی جماعتوں کواس کا حصہ بنایا جائے، فورم باہمی مشاورت سے ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تجاویز مرتب کرے۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ سائرہ یوسف کی سپر سٹور میں چوری کرتے ویڈیو وائرل
مسلم لیگ (ق)کے صدر کا کہناتھا کہ اس وقت ملک کو بڑے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے،ملک میں دہشت گردی میں اضافہ اور اس کے نتیجے میں جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے،ان کا کہنا تھا کہ ملک کو ابتر معاشی صورتحال کا سامنا ہے،پارہ چنار میں فرقہ وارانہ بنیادوں پر قتل غارت کی وجہ سے حالات کشیدہ ہیں،ملک میں مہنگائی عروج پر اور توانائی کا بحران ہے۔
چودھری شجاعت حسین نے کہاکہ بین الاقوامی برادری کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے،مسائل کے حل کیلئے تمام فریقین کو مل بیٹھنے کی ضرورت ہے تا کہ مسائل کا حل نکالا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:بینکوں میں لین دین کرنے والوں کیلئے اہم خبر