لیجنڈ امریکی گالفرٹائیگرووڈ کارحادثے میں شدیدزخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لیجنڈ امریکی گالفرٹائیگرووڈ کارحادثے میں شدیدزخمی ہوگئے۔ لاس اینجلس میں ٹائیگرووڈکو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں ان کی سرجری کی گئی۔
دنیا کے مشہور گالفر ٹائیگر ووڈ (Tiger Woods) ایک کار حادثہ میں بری طرح زخمی ہوگئے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق45 سالہ ٹائیگر ووڈ کے پیروں میں کئی جگہ فریکچر ہوگیا ہے۔ یہ کار حادثہ لاس اینجلس میں ہوا، جب ٹائیگر ووڈ اپنی کار رول روور کو ڈرائیو کر رہے تھے۔ لاس اینجلس کاونٹی شیرف ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ حادثہ کے بعد ووڈ کو اس کار سے نکالنے میں کافی مشقت کرنی پڑی۔ یہ حادثہ کافی خطرناک تھا۔
This morning @LMTLASD responded to a roll-over collision in which @TigerWoods was injured. Please see our statement... pic.twitter.com/cSWOxKZC1w
— LA County Sheriffs (@LASDHQ) February 23, 2021
ٹائیگر ووڈ کو کافی زیادہ چوٹیں لگی تھیں، جس کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا۔ ہسپتال میں ان کی سرجری ہوئی۔ اس حادثے میں ان کی گاڑی بھی بری طرح سے تباہ ہوگئی ہے۔ ٹائیگر ووڈ کے کار حادثے کے منظر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کی کار کا حصہ بری طرح سے تباہ ہوگیا ہے۔ ایئر بیگ کھلے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ وہیں، کار کا ملبہ ایک پہاڑی پر سڑک کے کنارے سے دور دکھائی دی۔
Pictures are being broadcast in LA of the car in which Woods was travelling. It appears to be a Genesis Invitational courtesy vehicle, from the tournament he has just hosted pic.twitter.com/swwwUCF9FZ
— Oliver Brown (@oliverbrown_tel) February 23, 2021
بتایا جارہا ہے کہ ٹائیگر ووڈ کافی تیز اسپیڈ میں کار چلا رہے تھے۔ اس دوران کار بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر سے ٹکرائی اور بری طرح سے تباہ ہوگئی۔
BREAKING: Tiger Woods transported to hospital with injuries following vehicle crash with "major damage," LA County Sheriff's Dept. says. pic.twitter.com/hxcGYAig8D
— MSNBC (@MSNBC) February 23, 2021
واضح رہے کہ ٹائیگر ووڈ دنیا کے بہترین گالفروں میں شمار کئے جاتے ہیں۔ اب تک 15 اہم گولف چمپئن شپ جیت چکے ہیں۔ ٹائیگر ووڈ پہلے سے ہی اپنی چوٹوں سے پریشان چل رہے تھے۔ پیٹھ درد سے نجات پانے کے لئے ٹائیگر ووڈ نے اسی سال جنوری میں ہی پانچویں بار آپریشن کرایا تھا۔ اس آپریشن کے بعد وہ ریکور کر رہے تھے اور جلدی ہی گولف کورس میں واپسی کے لئے تیار تھے، لیکن اب لگتا ہے کہ اس حادثہ کے بعد ان کا لمبے وقت تک کھیلنے کے لئے انتظار کرنا ہوگا۔