کورونا نے مزید 50 زندگیاں نگل لیں،1196نئے مریض

Feb 24, 2021 | 08:22:AM

(24نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے 50 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 12 ہزار 708 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 74 ہزار 580 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق  ملک بھر میں اب تک 87 لاکھ 90 ہزار 986 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 453 نئے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک ہزار 196 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق پنجاب میں ایک لاکھ 68 ہزار 891، سندھ میں 2 لاکھ 56 ہزار 741، خیبر پختونخوا میں 71 ہزار 282، بلوچستان میں 19 ہزار 4، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 954، اسلام آباد میں 43 ہزار 753 جبکہ آزاد کشمیر میں 9 ہزار 955 کیسز رپورٹ ہوئے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 50 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہزار 708 ہوگئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 269، سندھ میں 4 ہزار 301، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 50، اسلام آباد میں 494، بلوچستان میں 199، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 293 مریض جان  کی بازی ہارچکے ہیں۔
 اب تک 5 لاکھ 38 ہزار 207 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 632 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 

مزیدخبریں