دھاندلی کی کوشش، 20 پریذائیڈنگ افسروں کااغوا : مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں دھاندلی کی کوشش کی گئی، آٹا چوری کرنیوالوں نے 20 پریذائیڈنگ افسروں کو اغوا کیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ دھاندلی کے سرداروں نے ڈسکہ میں ڈاکہ ڈالا، عوام کے حق پر ڈاکہ مارنا ان کا کھیل بن چکا۔ انھوں نے کہا کہ پرویز رشید کی جگہ کوئی نہیں لےسکتا۔پارٹی فیصلہ کرے گی کون سینٹ الیکشن میں جائے گا، خواتین کی نشست پر سعدیہ عباسی الیکشن لڑیں گی، دوسری امیدوار آج کاغذات نامزدگی واپس لے گئی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ براڈ شیٹ کو 45 لاکھ شریف خاندان کو دینے پڑے۔