حق و سچ کی جدوجہد میں عمران خان چٹان کی طرح کھڑا ہے:شبلی فراز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و سینٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سیاسی منافقت کا دوسرا نام پی ڈی ایم ہے، مگر حق و سچ کی جدوجہد میں عمران خان چٹان کی طرح کھڑا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ اپوزیشن ایک طرف دھاندلی کا ووایلا مچارہی ہے تو دوسری جانب شفاف انتخابی نظام کی مخالفت میں ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا دوغلا پن ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور کے مترادف ہے۔