حق و سچ کی جدوجہد میں عمران خان چٹان کی طرح کھڑا ہے:شبلی فراز

Feb 24, 2021 | 12:00:PM

(24 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و سینٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سیاسی منافقت کا دوسرا نام پی ڈی ایم ہے، مگر حق و سچ کی جدوجہد میں عمران خان چٹان کی طرح کھڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ‏اپوزیشن ایک طرف دھاندلی کا ووایلا مچارہی ہے تو دوسری جانب شفاف انتخابی نظام کی مخالفت میں ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا دوغلا پن  ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور  کے مترادف ہے۔

مزیدخبریں