(24نیوز)لاہور کے علاقے شالیمار میں باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل جبکہ اس کے آشنا زبیر کو زخمی کر دیا۔
پولیس کے مطابق نوجوان زبیر کوثر کو ملنے آیا تھا جسے کوثر کے باپ اکرم نے دیکھ لیا اور طیش میں آ کر فائرنگ کردی اس دوران فائرنگ سے کوثر ہلاک ہو گئی جبکہ اس کا آشنا زبیر اور ملزم کا بیٹا یاسین زخمی ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم اکرم کو گرفتار کرکے مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھجوا دیا جبکہ زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔شالیمار پولیس نے مقتولہ شہناز کی والدہ شمیم اختر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔