(24نیوز)امریکی دوا سائز ادارے فائزر اور جرمنی کی ٹیکنالوجی کمپنی بائیو این ٹیک نے اپنی تیار کردہ کورونا ویکسین کی حاملہ خواتین میں ٹرائل کا آغاز کردیا ۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں کورونا ویکسین کے حاملہ خواتین پر ٹرائل کا سب سے پہلے فائزر اور بائیو این ٹیک نے آغاز کیا یہ ٹرائل امریکا، کینیڈا، ارجنٹائن، برازیل، چلی، موزمبیق، جنوبی افریقہ، برطانیہ اور سپین میں ہوں گے۔فائزر کورونا ویکسین ٹرائل میں سے تعلق رکھنے والی 18 سال سے زائد عمر والی 4 ہزار وہ حاملہ خواتین حصہ لے رہی ہیں جن کا حمل 24 سے 34 ویں ہفتے کے دوران ہے جبکہ پلاسیبو گروپ میں شامل خواتین کو بچوں کی پیدائش کے بعد ویکسین فراہم کی جائے گی۔
حاملہ خواتین پر ٹرائل کے دوران سب سے اہم بات اس بات کا مطالعہ کرنا ہوگا کہ آیا تحفظ فراہم کرنے والی کورونا ویکسین سے حاملہ خواتین میں پیدا ہونے والے اینٹی باڈیز بچوں میں منتقل ہوتے ہیں۔اس حوالے سے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اوزلم ٹورسی نے کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین ٹرائل کے اگلے قدم کے طور پر حاملہ خواتین پر اثرات کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ مستقبل میں حاملہ خواتین کو مہلک وائرس سے حفاظت فراہم کی جا سکے۔