پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پرعزم، فیٹف کل فیصلہ سنائے گا

Feb 24, 2021 | 15:08:PM

(24نیوز) ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا، ایشیا پیسفک گروپ پاکستان کے بارے میں‌ فیصلہ کل سنائے گا۔ پاکستان نے رپورٹ میں تمام 27 اہداف پر عملدرآمد اور پیش رفت سے آگاہ کر دیا ہے جس کے سبب پاکستان کی اہم کامیابی متوقع ہے۔

 وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق ایف اےٹی ایف اجلاس میں ارکان کی جانب سے پاکستان کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ بھارت پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کی درپردہ مخالفت کرتے ہوئے ایشیا پیسیفک گروپ میں پاکستان کے خلاف بھرپور پروپیگنڈا میں مصروف ہے، پاکستان کی جانب سے جمع کروائی گئی رپورٹ کا منفی تاثر دکھانے کیلئے بھارتی لابی پوری طرح متحرک ہو گئی۔

دریں اثنا بھارتی میڈیا بھی پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا جاری رکھے ہوئے ہےاور ایف اے ٹی ایف کا فیصلہ ہونے سے پہلے ہی گمراہ کن خبریں دے کر اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے، پاکستان اب تک کی کارکردگی سے مطمئن ہے۔

مزیدخبریں