لاہور ،ٹول ٹیکس مانگنے پر سکیورٹی اہلکاروں نے گولیاں چلا دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاہور کے علاقے رنگ روڈ پر قائداعظم انٹرچینج پر ٹول ٹیکس مانگنے پر ایس پی یو کے اہلکاروں نے فائرنگ کر دی۔
پولیس کے مطابق سپیشل پروٹیکشن یونٹ کا اسکواڈ چینی وفد کے ساتھ سکیورٹی ڈیوٹی پر تھا، وفد کی گاڑیاں گزرنے کے بعد جیسے ہی ایس پی یو کی گاڑی آئی تو ٹول پلازہ کے ملازمین نے بیرئیر گرا دیا جس پر اہلکار نے فائرنگ کی اور نکل گئے۔عینی شاہدین کے مطابق ایس پی یو کے اہلکار سادہ لباس اور پرائیویٹ گاڑی میں تھے، گاڑی ٹول پلازہ سے گزر گئی لیکن اہلکار پھر واپس آئے اور فائرنگ کی جبکہ ٹول پلازہ کے عملے نے بھاگ کر جانیں بچائیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، فائرنگ سے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، ٹول پلازہ انتظامیہ کی طرف سے درخواست ملنے پر کارروائی کی جائے گی۔