لیاقت جتوئی کے سیف اللہ ابڑو پر الزامات۔۔ اندرونی کہانی سامنے آگئی

Feb 24, 2021 | 16:06:PM
لیاقت جتوئی کے سیف اللہ ابڑو پر الزامات۔۔ اندرونی کہانی سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) تحریک انصاف  کے رہنما لیاقت جتوئی کی جانب سے اپنی ہی پارٹی کے سینٹ کے ٹکٹ ہولڈر سیف اللہ  ابڑو پر لگائے گئے الزامات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

اندرون سندھ کے پارٹی رہنماؤں کو قیادت کی جانب سے نظر انداز کرنے پر لیاقت جتوئی کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا۔پارٹی رہنماؤں نے پی ٹی آئی کے کامیاب جلسے کرانے پر لیاقت جتوئی کا بھرپور ساتھ دیا تھا۔لیاقت جتوئی نے پریس کانفرنس میں کامیاب جلسے کرانے اور بھاری ووٹ بینک کا بھی بار بار ذکر کیا تھا۔26 فروری کو طلب کئے گئے ناراض گروپ کے اجلاس کےلئے لیاقت جتوئی نے ہم خیال رہنماؤں سے رابطے بھی کئے۔پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ لیاقت جتوئی نے 2 روز قبل وزیرِ اعظم عمران خان کو شکایت بھرا خط بھی بھیجا تھا۔لیاقت جتوئی نے عمران خان کو خط میں اشارہ دیا تھا کہ ایک ٹولہ پارٹی کو ہائی جیک کر رہا ہے۔ کراچی کا مخصوص ٹولہ اور گورنر ہاؤس میں بیٹھے کچھ لوگ پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

پارٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ 2 دن گزرنے کے باوجود اب تک وزیرِ اعظم عمران خان کو لکھے گئے خط کا جواب نہیں آیا ۔ خط کا جواب نہ آیا تو 26 فروری کے ناراض گروپ کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے جا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ لیاقت جتوئی نے سیف اللّٰہ ابڑو پر 35 کروڑ روپے میں سینٹ کا ٹکٹ خریدنے کا الزام لگایا تھا جس پر سیف اللّٰہ ابڑو نے لیاقت جتوئی کو 2 ارب روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھیجا ہے۔