حلیم عادل شیخ کے پروڈکشن آرڈر جاری

Feb 24, 2021 | 16:15:PM

 (24نیوز)سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے پروڈکشن آرڈر جاری کردئیے ہیں۔

آغاسراج درانی نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کے پروڈکشن آرڈر کل کےاجلاس کیلئے جاری کئے گئے ہیں ۔ کسی دباؤ میں نہیں، آئین و قانون کےتحت پروڈکشن آرڈر جاری کئے۔

واضح رہے کہ  سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے اس سے قبل اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے لئے درخواست موصول ہوگئی ہے جس پر قانون کے مطابق عملدرآمد کیا جائے گا۔سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے ارکان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ میں شہید بے نظیر بھٹو کا سپاہی ہوں کوئی غیرقانونی قدم نہیں اٹھاؤنگا ۔ان کاکہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ درخواست سیکرٹری کے پاس پراسس کے لئے بھیج دی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے قیدی ہوتے ہوئے الیکشن میں حصہ لیا۔
 
 

مزیدخبریں