(24نیوز)پی ایس ایل 6 کا چھٹا میچ آج کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہو گا، فاتحانہ آغاز کرنے والی دونوں ٹیمیں وِننگ ٹریک پر رہنے کے لیے پرعزم ہیں۔
تفصیلا ت کے مطابق دن کا واحد میچ شام سات بجے کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں نے تیاریاں مکمل کر لیں، پلان بھی فائنل ہیں۔ شائقین کو خوشگوار موسم میں چوکے چھکے لگنے کا انتظار ہے۔
کراچی کنگز نے فتح کی دھاک بٹھانے کی ٹھان لی۔ ورلڈ کلاس بیٹسمین بابر اعظم اور شرجیل خان کے علاوہ محمد عامر میدان مارنے کو تیار ہیں۔ دونوں ٹیموں نے لیگ سکس کا فاتحانہ آغاز کر لیا، ایک ایک کی جیت سے دونوں کا مورال ہائی ہے۔
آخری پانچ میچز میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا پلہ بھاری، تین بار جیت اپنے نام کی۔دفاعی چیمپئن کراچی کنگز نے گذشتہ سال کے دونوں میچز میں فتح سمیٹی تھی۔