24 گھنٹوں میں کورونا سے14 اموات ہوئیں ،وزیر اعلیٰ مرا د علی شا ہ کی بریفنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں14 اموات ہوئیں جبکہ 10918 نمونوں کی جانچ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سید مرا د علی شا ہ نے کہا ہے کہ مزید 348 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 4315 ہوچکی ہے آج مزید 619 مریض صحتیاب ہوئے جس کے بعد صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 240676 ہوچکی ہے۔ اب تک 2978835 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ اب تک 257088 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔