اسلام آبادسے سینٹ امیدواروں کی فہرست جاری

Feb 24, 2021 | 18:27:PM

(24 نیوز)ریٹرننگ افسر اسلام آباد نے اسلام آبادسے سینٹ امیدواروں کی فہرست شائع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی دو نشستوں پر 9 امیدواروں کے نام فائنل ہوئے، جنرل نشست پر پانچ جبکہ خواتین کی ایک نشست پر چار امیدواروں کے کاغذات منظور ہوئے۔
 جنرل نشست پر حفیظ شیخ ، طارق فضل چوہدری ، سید علی بخاری ، یوسف رضا گیلانی اور فرید رحمان امیداور خواتین نشست پر منیرہ جاوید ، فرح اکبر ، فرزانہ کوثر ، اور فوزیہ ارشد کا نام فائنل ہوئے۔

مزیدخبریں