حکومت کاسستی بجلی کی جانب اہم قدم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ایٹمی توانائی سے پیدا واری بجلی کے ٹیرف میں کمی کردی گئی، 931 میگاواٹ کے ایٹمی پاور پلانٹس کا ٹیرف 25 پیسے فی یونٹ ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایٹمی توانائی کے پیداواری ٹیرف میں کمی سے سالانہ 2 ارب روپے کی بچت ہو گی۔ ایٹمی بجلی گھروں کی پیداواری مدت 25 سے 37 سال ہے۔ ایٹمی پاور پلانٹس نے ریٹ آف ریٹرن میں کمی کی رضامندی ظاہر کی تھی۔
ایٹمی پاور پلانٹس نے ٹیرف کی کمی کے لئے نیپرا میں درخواست دائر کی تھی۔ ایٹمی پاور پلانٹس کا ریٹ آف ریٹرن کم ہو کر 14 عشاریہ 5 فیصد مقررکیا گیا ہے۔