پنجاب جاگ چکا ،پرانا پاکستان واپس لا کر چھوڑینگے، مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کاکہناہے کہ پنجاب اور پاکستان جاگ چکا ہے، ان شااللہ پرانے پاکستان کو واپس لا کر چھوڑیں گے۔
وزیرآباد میں الیکشن جیتنے کے بعد حلقے کے عوام کا شکریہ اداکرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ آج میں وزیرآباد کے عوام کو جیت چھیننے پر مبارکباد دینے آئی ہوں، دھاندلی کے باوجود وزیرآباد والوں نے ووٹ کو عزت دو کی جنگ لڑی، ووٹ کے تھیلے چرانے والوں کو وزیرآباد کے شیروں نے پیچھے سے پکڑا، عطا تارڑ وزیرآباد کے الیکشن کا ہیرو ہے۔
مرکزی نائب صدر ن لیگ نے کہاکہ وزیرآباد والوں نے چینی، آٹا، ووٹ چوروں کو دفن کردیا، ہر صوبہ میں پے درپے شکست پر عمران خان نے ڈسکہ کی سیٹ پر ڈاکہ ڈالا، وزیرآباد، ڈسکہ کے عوام نے ووٹ پر ڈاکہ ناکام بنایا، نوشہرہ میں نوازشریف نے ان کو ان کے گھر میں گھس کا مارا۔
مریم نواز نے کہاکہ کیا تم نے پنجاب کو لاوارث سمجھ لیا تھا کہ ووٹ پر ڈاکہ مارا؟، پنجاب نے ووٹ چور پکڑ لئے ہیں، پنجاب کے لوگ جب پکڑتے ہیں تو گھر تک چھوڑ کر آتے ہیں،پنجاب والوں نے 2018کے جعلی الیکشن کا پول بھی کھول دیا ہے، شرم نہیں آتی کہتے ہیں ہمارا ووٹ بینک بڑھ گیا ہے، تم نے شکست دےکر الیکشن کمیشن کا عملہ ہی چوری کرلیا، ووٹ چوری سنا تھا کیا کسی نے الیکشن کمیشن کا عملہ چوری سنا تھا؟۔
لیگی رہنما نے کہاکہ کیا ڈسکہ چاند پر ہے جو آراوز کو پہنچتے پہنچتے 14گھنٹے لگ گئے؟، غائب ہونے والے آر اوز کے پولنگ سٹیشنز پر 80فیصد ٹرن آؤٹ ہوگیا؟، انہوں نے کہاکہ ن لیگ ا ب شیروں نہیں شیرنیوں کی بھی جماعت ہے، ڈسکہ کی نوشین اور وزیرآباد کی طلعت نے دن میں تارے دکھا دیئے، کیسی سائنس ہے دھند میں آر اوز کے موبائل فون بھی بند ہوگئے؟۔
مریم نواز نے کہاکہ ہمیں 20پولنگ سٹیشنز نہیں پورے ڈسکہ میں ری الیکشن چاہئے، عمران خان کی چوری پکڑی گئی تو کہتا ہے مجھے مزید بے نقاب نہ کرو،سن لواب الیکشن ہو گا تو پورے این اے 75 میں ہوگا، نوازشریف کے ایک حلقے پر ڈاکہ ڈالنے کیلئے پورے پاکستان کی مشینری لگا دی گئی، دھاندلی نہ کرتے تو ان لوگوں کی ضمانتیں ضبط ہوجاتیں، ان لوگوں کو تو ان کی ہوم گراؤنڈ میں ووٹ نہیں پڑا، ووٹ چوروں کے نام بتا دو ورنہ میں بتا دوں گی۔
انہوں نے کہاکہ براڈشیٹ میں نوازشریف کو پکڑنے والے پیسہ دے گئے،پاکستان میں تھوڑا بھی انصاف ہوتا تو نوازشریف کیخلاف تمام مقدمات واپس ہوتے، ذوالفقار ورک نے ووٹ سے غداری کرکے عمران خان کا ساتھ دیا،مطالبہ کرتے ہیں ذوالفقار ورک جیسے پولیس افسروں کی پیٹیاں اتروائی جائیں۔
مریم نوازنے کہاکہ الیکشن کمیشن عزت چاہتا ہے تو دلیرانہ فیصلہ کرنا پڑے گا، معصوم آدمی نے اپنی ہر کرپشن اور غلطی دوسروں کے سر تھوپ دی، لیکن بندہ ایماندار اور تابعدار ہے، پوری ایمانداری سے ووٹ چوری کیا، ووٹ چوروں کی حکومت اب وینٹی لیٹر پر ہے،لیگی رہنما نے کہاکہ خاتمہ اندھیر کا، ووٹ صرف شیر کا، مریم نواز نے نعرے لگوائے وقت دور نہیں جب جیت ووٹ کی عزت اور ایمانداری کی ہوگی۔