ویڈیو سکینڈل، تحقیقاتی کمیٹی کا پیسے لینے والے ارکان کونوٹس،منتخب سینیٹرز کو بھی بلانے کا فیصلہ

Feb 24, 2021 | 19:16:PM

(24نیوز)سینیٹ انتخابات2018 ویڈیو سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے نظرآنے والے ممبران اسمبلی کو نوٹس بھیج دیا جس میں 7 دن میں موقف پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات 2018 ویڈیو سکینڈل پر کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں شیریں مزاری، فواد چودھری اور شہزاد اکبر شریک ہوئے، اجلاس وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں منعقد ہوا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں کم ووٹوں کے باوجود سینٹر منتخب ہونے والے سینیٹرز کو بھی بلانے کا فیصلہ کیا گیا،روبینہ خالد، بہرہ مند تنگی، دلاور خان اور مشتاق احمد خان بھی کمیٹی وضاحت دیں گے،کمیٹی نے کہاکہ پارٹی ووٹ نہ ہونے کے باوجود وہ سینیٹر کیسے منتخب ہوئے؟ذرائع کاکہناہے کہ سینیٹر وضاحت کریں گے وہ ووٹوں کی خریدو فروخت میں ملوث تو نہیں ہوئے یا ان کو کسی نے مالی معاونت تو نہیں دی؟ ۔ 

مزیدخبریں