(24نیوز)سپریم کورٹ نے سابق اہلیہ کی برہنہ تصاویر اپ لوڈ کرنے والےسابق ڈی آئی جی جنید ارشد کی درخواست ضمانت خارج کردی، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ خواتین کی برہنہ تصاویر اپ لوڈ کرنا معاشرے کیخلاف جرم ہے۔
جنید ارشد کیخلاف ایف آئی اے لاہور میں سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے، جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت کی،وکیل ملزم نے کہاکہ معمولی سا جرم تھا دو سال سے میرا موکل گرفتار ہے،جسٹس مشیر عالم نے کہاکہ آپ اور ہم بھی بیٹیوں والے ہیں، ایسی حرکت کو معمولی جرم نہ کہیں۔
وکیل ملزم نے کہاکہ جنید ارشد کیخلاف اہلیہ نے خاندانی تنازع پر کیس بنایا،جسٹس مشیر عالم نے کہاکہ تنازعات ہر گھر میں ہوتے ہیں لیکن حد سے تجاوز نہیں کرنا چاہئے،جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ جنید ارشد کا موبائل اور کمپیوٹر تفتیش میں ٹریس ہوا۔
جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ ریکارڈ کے مطابق ٹرائل میں تاخیر ملزم کے وکیل کی وجہ سے ہے،وکلا کو اپنے موکل کا بھی خیال کرنا چاہئے، تاخیر آپکی وجہ سے ہے فیصلہ نہ ہونے کا ملبہ عدالت پر نہ ڈالیں۔
سابق اہلیہ کی برہنہ تصاویر اپ لوڈ کرنے والےسابق ڈی آئی جی کی درخواست ضمانت خارج
Feb 24, 2021 | 20:03:PM