(24 نیوز)ایف بی آر کے مطابق ایکٹیو ٹیکس پئیرز لسٹ یکم مارچ 2021 کو جاری کر دی جائے گی، تاخیر سے گوشوارے جمع کرانے والے افراد کو اے ٹی ایل میں شامل ہونے کے لئے سرچارج ادا کرنا پڑیگا۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کمپنیز کے لئے سر چارج 20،000 روپے ہے، ایسوسی ایشن آف پرسنز اور افراد کے لئے سرچارج 10،000 روپے ہے۔ وہ افراد جو اے ٹی ایل میں شامل ہیں وہ کیش نکلواتے وقت ودہولڈنگ ٹیکس ادائیگی سے مبرا ہیں۔
اے ٹی ایل میں شامل افراد کو تعلیمی اداروں کو فیس کی ادائیگی پر ودہولڈنگ ٹیکس کی چھوٹ ہے۔ اے ٹی ایل میں شامل افراد کی ودہولڈنگ ٹیکس ادائیگی کی شرح کم ہے، اے ٹی ایل میں شامل افراد کی درآمدات پر ٹیکس کی شرح کم ہے۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق اے ٹی ایل میں شامل افراد کی منافع اشیا و خدمات پر ٹیکس کم ہے۔ اے ٹی ایل میں شامل افراد کی گاڑیوں کی خرید اور جائیداد کی خرید و فروخت پر کم ہے۔